پاکستان
تقریر سے روکنے کا معاملہ، مولانا طارق جمیل کا بیان، وی لاگرز اور یوٹیوبر کا جھوٹ بے نقاب
مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے' تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں

لاہور(کھوج نیوز) تقریر سے روکنے کے معاملے پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سچ سامنے لے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں یوٹیوبر اور وی لاگرز کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی تبلیغ والوں کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔