پاکستان

بجٹ 2025-26′ دفاعی بجٹ کتنا رکھا گیا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

بجٹ میں دفاع کے لئے 2ہزار 550ارب روپے رکھے گئے' گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے اس بجٹ میں دفاع کے لئے کتنا بجٹ رکھا گیا ہے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں دفاع کے لئے 2ہزار 550ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور JCOsکے لیے اسپیشل ریلیف الانس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال 26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button