سوشل ایشوز

ملیر جیل سے فرار قیدیوں کے کیس میں نیا موڑ آگیا

ملیر جیل سے 216کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کی ملیر جیل سے فرار ہونے والوں قیدیوں کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے ، ملیر جیل سے کتنے قیدی فرار ہوئے اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع ملیر 107 قیدی اب تک پکڑے جاچکے ہیں، ضلع کورنگی سے8 ، ضلع شرقی سے7 قیدی پکڑے گئے، ضلع جنوبی سے7 ، ضلع سٹی سے 3 قیدی پکڑے گئے، ضلع کیماڑی سے 3 اور ضلع غربی سے 8 قیدی پکڑیگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی سے6 قیدی پکڑے گئے ہیں۔ ملیر جیل سے 216کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں اور جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button