سوشل ایشوز

تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ نامنظور، سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آگئے

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا جسے نامنظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا اورانہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری غلام غوث نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے لہذا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں شدید احتجاج کریں گے، یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے، اس میں عام آدمی کے لیے کچھ نہیں ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی کم سے کم کی جائے۔ صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن راجا سہیل نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button