نگرنگرسے

13سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل میاں بیوی جیل سے اڑن چھو

بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا جس کے بعد دونوں میاں بیوی جیل سے رہا ہوگئے

راولپنڈی (کھوج نیوز) بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے قاتل میاں بیوی جیل سے اڑن چھو ہو گئے ہیں ، یہ جیل سے اڑن چھو کیسے ہوئے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون بہا معاف کرنے پر ملزمان جوڑے کو بری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button