پاکستان
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی،رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہو گی۔قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔
دوسری جانب ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت سے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ۔خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سماعث یکم جولائی تک ملتوی ہو گئی ہے۔