کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ،وفاقی وزیرخزانہ کا دعویٰ سامنے آگیا
محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش ہے جتنا ہوسکے ریلیف دیں، ہماری کوشش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں، پچھلے سال ہمیں ٹیکس لگانے پڑے

اسلام آباد(کھوج نیوز)کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ،وفاقی وزیرخزانہ کا دعویٰ سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش ہے جتنا ہوسکے ریلیف دیں، ہماری کوشش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں، پچھلے سال ہمیں ٹیکس لگانے پڑے عالمی ادارے ہماری بات نہیں سن رہے تھے۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے ٹیکس ریونیو کم ہو جائے گا؟ ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیا ہے، ایڈیشنل ٹیکس زرعی شعبے پر نہ لگانے پر بورڈ سے بات کی گئی، چھوٹے کسانوں کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، زراعت اور لائیو اسٹاک سے متعلق پالیسی ہونی چاہیے۔