پاکستان

کیا پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)کیا پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟اختلافات کی وجوہات سامنے رکھ دیں گئیں،رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ کے بعد حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے علاوہ ازیں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں ہیں، حکومت کی جانب سے زراعت پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے، بجٹ میں پی پی نجکاری پالیسی کی مخالفت کرے گی۔ذرائع نے کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے اور یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button