انٹرنیشنل
ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہئے،اسرائیلی کاروائی کا پہلے سے علم تھا،امریکی صدر کا دعویٰ
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائے گا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہئے،اسرائیلی کاروائی کا پہلے سے علم تھا،امریکی صدر کا دعویٰ،رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا۔ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ "ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔”ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی تجزیہ کاروں نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔