پاکستان
خطے میں سیکیورٹی کی مخدوش صور ت حال ،پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال جاری
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مثر ائیر اسپیس منیجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جارہا ہے۔