انٹرنیشنل
ایران نے مسجد جمکران پر سرخ پرچم کیوں لہرایا،مقامات مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے

مشہد(ویب ڈیسک)ایران نے مسجد جمکران پر سرخ پرچم کیوں لہرایا،مقامات مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے،ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔قم میں واقع مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ایرانی میں عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔