شوبز

لندن ہراسانی واقعہ، ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے' جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فورا ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے

کراچی (شوبز ڈیسک) لندن میں ہونے والے ہراسانی واقعے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی جس پر سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فورا ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button