کھیل

بابراعظم نے کس ٹیم سے معاہدہ کرلیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے کس ٹیم سے معاہدہ کر لیا ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغازہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔ سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہونے پر بابراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں، ورلڈکلاس بیٹر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button