فوٹوز ایڈٹ کرنیکا معاملہ، حیران کن فیچر دریافت
اپ ڈیٹ امیج ایڈیٹر کے تحت صارف کلک کے ذریعے کسی تصویر میں موجود بیک گرانڈ یا پھر کسی شخص کو ہٹا سکے گا یا پھر اس تصویر کو ایک نئے طریقے سے ری ڈیزائن کرسکے گا

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز سے فوٹوز ایڈٹ کرنے کے لئے گوگل نے حیران کن فیچر دریافت کر لیا ہے جس کے بعد فوٹوز ایڈٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور انتہائی اچھا فیچر ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے ماطبق گوگل کا فوٹوز فیچر اپنے امیج ایڈیٹر کو ری ڈیزائن کرنے پر کام کررہا ہے جسے جلد ہی متعارف کردیا جائے گا، اس کے بعد صارفین کیلئے اپنی گوگل تصاویر کی ایڈیٹنگ انتہائی آسان ہوجائے گی۔ اپ ڈیٹ امیج ایڈیٹر کے تحت صارف کلک کے ذریعے کسی تصویر میں موجود بیک گرانڈ یا پھر کسی شخص کو ہٹا سکے گا یا پھر اس تصویر کو ایک نئے طریقے سے ری ڈیزائن کرسکے گا۔ صارفین اس اپ ڈیٹ فیچر کے تحت تصویر کی فوکس ایڈجسٹمنٹ ، لائٹنگ، سبجیکٹ کی منتقلی کے ساتھ ساتھ تصویر کو ری امیجننگ پر بھی بآسانی کام کرسکیں گے۔
٭ اسی طرح ایک اور فیچر ری امیجنگ ہے جس کی مدد سے صارفین تصاویر میں اضافی عناصر جیسے خزاں کے پتے یا سبز گھاس کو شامل کرسکتے ہیں، اسی طرح اس فیچر کے تحت کسی تصویر میں کوئی تفصیل یا متن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
٭ پہلا آپشن تیز تر ایڈیٹنگ ٹول میں موجود آٹو فریم کا ہے جو تصاویر کو crop کرنے کے حوالے سے تجاویز فراہم کرے گا، اگر آپ اپنی تصویر میں cropping یا اسے بڑھانے جیسی سمیت کوئی نئی چیز شامل کرنے کی ضرورت محسوس کریں تو اے آئی ٹیکنالوجی اسے تیار کرتی ہے۔
٭ گوگل فوٹوز کی جانب سے اینڈرائیڈ کے ورژن 7.30 پر البمز کے لیے ایک نیا QR کوڈ شیئرنگ آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے، اس فیچر کے تحت اب آپ ایک کیو آر کوڈ تیار کرکے اسے اپنے البم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔