انٹرنیشنل
اسرائیل کیساتھ تعاون کا الزام، ایران سے متعدد افراد گرفتار
ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر گرفتار کیا' دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں 'مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایران سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی جب ایران اور اسرائیل میں حالات کشیدہ ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔