پاکستان

سندھ بجٹ میں ججز کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور

سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ہاکس بے کے پر فضا مقام پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے

کراچی (کھوج نیوز) سندھ بجٹ میں ججز کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے یہ کروڑوں روپے کہاں خرچ کیے جائیں گے؟ تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں عدالت عالیہ کے ججز کے لیے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button