سوشل ایشوز

نان فائلرز کی موجیں یا پھر ………؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس فیصلہ کو قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی سے منظوری مل گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نان فائلرز کی موجیں یا پھر ………؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی ہے ، واضح رہے کہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہر طرف ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26ء کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کی منظوری حاصل کر چکا ہے۔ بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button