بھارت کیساتھ مذاکرات نا ہوئے تو کیا ہوگا؟ بلاول بھٹو کی بڑی پیشگوئی
بھارت کیساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ، بھارت ہربار مذاکرات سے راہ فراراختیارکرتا ہے 'مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا

برسلز (کھوج نیوز) بھارت کے ساتھ مذاکرات نا ہوئے تو کیا ہوگا؟ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے جو حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے، بھارت ہربار مذاکرات اوربات چیت سے راہ فراراختیارکرتا ہے لیکن مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی لیکن امن حاصل نہیں ہوا۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک بھارت کشیدگی تیزی سے بڑھی، پاکستان جامع مذاکرات پریقین رکھتا ہے اور بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے انکارکیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل ایران جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرے، ہم اسرائیل ایران جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کواشتعال دلانے کی کوشش ہے، تیسری عالمی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔