نگرنگرسے

پولیو وائرس نے ایک بار پھر ملک بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا

ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 116 ماحولیاتی نمونے میں سے 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی

کراچی (کھوج نیوز) پولیو وائرس نے ایک بار پھر ملک بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے کتنے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹس سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے تھے، 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1پایا گیا ہے، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ایک ضلع کا ماحولیاتی نمونہ بھی مثبت پایا گیا جب کہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اور پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button