کھیل
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، جنوبی افریقہ نے میدان مار لیا
لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز کے ہدف کو 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے میدان مار کر بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی۔ جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ کپتان باما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یہ جنوبی افریقا کا آئی سی سی کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔