ایران ،اسرائیل جنگ،بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ،گھر کے بھیدی بھی چڑھ دوڑے
بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے کے طور پر پیش کر دیا

نیودہلی(ویب ڈیسک)ایران ،اسرائیل جنگ،بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ،گھر کے بھیدی بھی چڑھ دوڑے,بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے کے طور پر پیش کر دیا۔اکتوبر دوہزارچوبیس کی ویڈیو کو نیا واقعہ بنا کر نشر کیا گیا تاکہ اسرائیل کی حمایت میں فیک بیانیہ دیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی اس گمراہ کن رپورٹنگ پر معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے شدید تنقید کی۔سندیپ منودھنے کا کہنا تھا کہ یہ وہی سرکاری ادارہ ہے جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران بھارت کا دوست ملک ہے، جہاں بھارت نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو نشر کرنا غیرذمہ دارانہ صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت کی دوغلی سفارت کاری بے نقاب ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی یہ حرکت خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے۔