شوبز

اداکارہ صنم چوہدری کن شرائط پر ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کریں گی؟پتا چل گیا

معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا تاہم انہوں نے اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صنم چوہدری کن شرائط پر ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کریں گی؟پتا چل گیا،رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا تاہم انہوں نے اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔صنم چوہدری جو شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اکثر قرآنی آیات اور اسلامی پیغامات اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہے۔حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا: "کیا آپ حجاب کے ساتھ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی؟”

اس پر صنم چوہدری نے جواب دیا کہ "اگر ڈرامے کا پیغام لوگوں کو اللہ کے قریب لانے والا ہو اور مجھے اپنی حدود میں رہ کر مکمل حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو تو میں شامل ہو سکتی ہوں۔”یاد رہے کہ صنم چوہدری نے گھر تتلی کا پر، شزا، آسمانوں پہ لکھا، میر عبر، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اب ان کے مداح ان کی ممکنہ واپسی کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button