کھیل

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ،کراچی میں جہانگیرخان اسپورٹس کلب کا افتتح ہو گیا

جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ کھلاڑی جو چیمپئن بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے اسے جے کے اسپورٹس کلب کی سہولت مفت حاصل ہوں گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ،کراچی میں جہانگیرخان اسپورٹس کلب کا افتتح ہو گیا،رپورٹ کے مطابق اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں۔کراچی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر جے کے اسپورٹس کلب اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس)کے تحت اسکواش رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں سجاس کے ممبران و سینئر جرنلسٹس سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے شرکت کی، اسکواش کوچ نوید عالم نے پوائنٹس اسکورنگ سمیت کھیل کے قوانین پر لیکچر دیا۔

تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ کھلاڑی جو چیمپئن بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے اسے جے کے اسپورٹس کلب کی سہولت مفت حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے، اسکواش کے حوالے سے ورکشاپ کھیلوں کے نوجوان صحافیوں کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی۔سجاس کے صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے ورکشاپ کے انعقاد پر جے کے کلب کا شکریہ ادا کیا، سجاس کی جانب سے جہانگیر خان کو گلدستہ، اجرک اور ٹوپی کے ساتھ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button