پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑول کی قیمت فی لیٹر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 254 روپے 64 پیسے بڑھ کر 262 روپے 59 پیسے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button