ٹی وی ڈرامے من مست ملنگ میں شرمناک مناظر کی بھرمار،ناظرین بھڑک اُٹھے
ڈرامے میں سگریٹ نوشی کو عام کر کے دکھانے پر عوام کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے پیمرا کو جلد از جلد نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی ڈرامے من مست ملنگ میں شرمناک مناظر کی بھرمار،ناظرین بھڑک اُٹھے،رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامے ‘من مست ملنگ’ میں نازیبا سینز کے بعد ایک اور متنازع سین سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔سال 2005 میں ایک ہارر ڈرامے ‘مسٹری سیریز’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے دانش تیمور کا شمار ان باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ان دنوں دانش تیمور کا نشر ہونے والا ڈراما ‘من مست ملنگ’ یوٹیوب پر اب تک 600 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے۔ڈرامے کی ابتدائی اقساط کو مثبت ردِعمل ملا اور شوخ سے دیکھا جانے لگا لیکن پھر ہر نئی قسط کے ساتھ ناظرین کی آنکھ میں ڈرامے کے نہ صرف سینز بلکہ کہانی بھی کھٹکنے لگی۔
ڈرامے کی کہانی ‘تیرے بن’ کی مصنفہ نوران مقدوم نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری علی فیضان نے کی ہے۔ کہانی ریا خان اور کبیر خان کے گرد گھومتی ہے جو پہلے خاندانی دوست تھے لیکن بعد میں دشمن بن جاتے ہیں۔اب تک ڈرامے کی 49 اقساط نشر ہوچکی ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ تنقید کا نشانہ ہی بنی ہیں۔حالیہ نشر ہونے والی قسط میں کبیر کے بڑے بھائی مبین کو اولاد کی خواہش میں دوسری شادی کا فیصلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ قسط میں شدید ذہنی دبا کا شکار مبین کی اہلیہ کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کو شدید اختلاف ہے۔پاکستانی ڈرامے میں سگریٹ نوشی کو عام کر کے دکھانے پر عوام کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے پیمرا کو جلد از جلد نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
تنقید کے اس ماحول میں ایک صارف نے سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘ڈائیریکٹر دکھانا کیا چاہ رہا ہے؟ بھابھی کو سیگریٹ پیتے دکھا دیا، معاشرے کو اور کتنا بگاڑنے کی خواہش رکھتے ہو آپ؟’ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ عورت کو سیگریٹ پیتے دکھانا نئی نسل کیلئے ایک خطرناک مثال ہے، یہ دکھ یا صدمے کا حل نہیں بلکہ بگاڑ کی راہ ہے، اس طرح کہ مناظر نوجوان لڑکیوں کو یہ سکھاتے ہیں کہ ذہنی دبا میں سگریٹ نوشی ایک قابلِ قبول عمل ہے، پاکستانی ڈراموں میں سگریٹ نوشی ناقابلِ قبول ہے۔’
ایک ناقد نے لکھا کہ ‘اس ڈرامے کے معاملے میں پیمرا سوئی ہوئی ہے کیا؟ کچھ بھی دکھائے جا رہے ہیں یہ لوگ، پہلے دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانٹک سینز اور اب خاتون سگریٹ نوشی کرتے دکھانا، کچھ تو خدا کا خوف کریں کیونکہ معاشرے کو بگاڑنے پر تلے ہیں۔’ایک صارف نے مصنفہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نوراں مقدوم ہمیشہ حیران کر دیتی ہے۔ اس نے تیرے بن کو بھی ہر ممکن منفی عنصر شامل کرکے خراب کیا اور اب من مست ملنگ کے ساتھ بھی یہی کر رہی ہے۔