شوبز
اداکارہ ہانیہ عامر کو اچانک کس بیماری نے آن گھیرا؟
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے دبئی میں اپنی طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے منی وی لاگ بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کو اچانک کس بیماری نے آن گھیرا؟پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے دبئی میں اپنی طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے منی وی لاگ بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انکا گلا خراب ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں فلو بھی ہوگیا ہے اور انکی دوست نے انہیں دوائیاں بھجوائی ہیں۔ اداکارہ ہمیشہ کی طرح اپنی شوخ مزاج طبیعت کا مظاہرہ کرتی دکھیں اور انہوں نے موصول ہونے والی دوائیوں کا پیکٹ کھولتے ہوئے ویڈیو بنالی۔پیکٹ میں انکی ناساز طبیعت کے حساب سے مختلف دوائیاں موجود تھیں جس کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ انکی سہیلی کوئی ڈاکٹر نہیں ہیں، لہذا اگر کوئی ڈاکٹر مجھے دیکھ رہا ہے تو میری مدد کرے۔