انٹرنیشنل

ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی بیان کے مطابق شادمانی ایران کے "سب سے سینئر کمانڈر" اور رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ترین ساتھی تھے

تل ابیب(ویب ڈیسک)ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران کے اعلی ترین فوجی کمانڈر علی شادمانی کو تہران میں ایک حملے میں شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی بیان کے مطابق شادمانی ایران کے "سب سے سینئر کمانڈر” اور رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ترین ساتھی تھے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شادمانی کو خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے سربراہ کے طور پر حال ہی میں تعینات کیا گیا تھا، یہ عہدہ انہیں اس وقت دیا گیا جب سابق کمانڈر غلام علی رشید کو جمعے کے روز اسرائیلی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ایرانی حکومت کی جانب سے فی الحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔اگر اسرائیلی دعوی درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ایران کے فوجی ڈھانچے پر ایک بڑا دھچکا اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button