انٹرنیشنل

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعوی کر دیا

ایران کی جانب سے 3 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا تھا

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعوی کر دیا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرادیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک اور 600 زخمی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے 3 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعوں کی تردید کی تھی۔

دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کے دعوے کے بعد امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرز گرنے لگے ہیں۔اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریبا 4 فیصد گر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button