صحت

پھوٹنے والے آلو اور پیاز صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں؟

آلوپر ننھے پودے نکلنے کے اس عمل کے دوران آلو زہریلا ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں زہریلے گلائکوالکلائیڈز بڑھنے لگتے ہیں جو ننھے پودے کو پھپھوندی اور کیڑوں سے بچاتے ہیں

لاہور(کھوج صحت)پھوٹنے والے آلو اور پیاز صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں؟آلو پیاز وہ سبزی ہے جسے گھر میں چند دن تک محفوظ کیا جاتا ہے لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر گھر میں رکھے آلو پیاز پھوٹنے لگتے ہیں، یعنی ان پر ننھے پودے جنم لینے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں لوگ آلو اور پیاز کو پھینکنے کے بجائے انہیں صاف اور کاٹنے کے بعد اپنے کھانوں میں استعمال کر لیتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا نہیں؟آلوپر ننھے پودے نکلنے کے اس عمل کے دوران آلو زہریلا ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں زہریلے گلائکوالکلائیڈز بڑھنے لگتے ہیں جو ننھے پودے کو پھپھوندی اور کیڑوں سے بچاتے ہیں۔آلو کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے سے بھی سولانائن کی مقدار بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ آلو نا صرف انسان بلکہ جانوروں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نے ڈاکٹر کرس بشپ پوٹیٹو پوسٹ تھارویسٹ کے مصنف اور لنکن یونیورسٹی میں پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کے ریڈار سے گفتگو کی اور بتایا کہ ایسے اگے ہوئے آلوں میں موجود گلائکوالکلائیڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، یہ آلو کو کڑوا بنا دیتے ہیں،انہیں کھانے سے قے ہو سکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ آلو بالکل کھانے کے قابل نہیں ہیں اور یہاں تک کہ سبز آلو بھی نہیں کھانے چاہیں۔تاہم برطانیہ کی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی(ایف ایس اے)کا یہ کہنا ہے کہ اگے ہوئے آلو کو کھایا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

ایف ایس اے نے کہا کہ اگر آلو اگنے کے بعد مضبوط رہتا ہے اور سڑنے کے کوئی آثار نہیں دکھاتا تو اسے کھانا محفوظ ہے۔آلو کو خشک، تاریک جگہوں پر 3 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔انہیں ذخیرہ کرنے سے پہلے دھونا نہیں چاہییکیونکہ پہلے دھونے سے وہ جلد سڑ جائیں گے۔آلو کو پیاز سے دور رکھنا چاہیے، وہ گیس اور نمی دونوں چھوڑتے ہیں، جس سے پھوٹنیکا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر مارٹن کا کہنا ہے کہ پیاز اور لہسن کو عام طور پر آلو کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھا جات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button