شوبز

اداکارہ عائزہ خان کو متاثر کرنے والی شخصیات کا پتا چل گیا،نام بھی سامنے آگئے

اداکارہ اور فیشن ماڈل عائزہ خان نے ماضی کی لیجنڈری شخصیات جیسے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اپنی انسپریشن قرار دے دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان کو متاثر کرنے والی شخصیات کا پتا چل گیا،نام بھی سامنے آگئے ،رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور فیشن ماڈل عائزہ خان نے ماضی کی لیجنڈری شخصیات جیسے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اپنی انسپریشن قرار دے دیا۔ڈراما ‘پیارے افضل’ ، ‘میں’، ‘جان جہاں’ ، ‘یارئیاں’ ، ‘کوئی چاند رکھ’ ، پلِ صراط اور میرے پاس تم ہو میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کا شمار ان ورسٹائل اداکاراوں کی فہرست میں ہونے لگا ہے جو کیا مثبت بلکہ منفی، مزاحیہ اور سنجیدہ ہر ایک کردار کو بخوبی ادا کرنے کا فن جانتی ہیں۔

لیکن آخر انہیں اس فن اداکاری میں مہارت کیسے ملی اس بارے میں آج عائزہ خان نے اپنی حالیہ پوسٹ کے اندر انکشاف کردیا۔حال ہی میں انہوں نے مشہور فلم اسٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں ماضی کے چمکتے ستارے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا فوٹو فریم دیکھ کر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔سیاہ ساڑھی میں ملبوس عائزہ خان اس لمحے ماضی کے سنہرے دور میں چلی گئیں جب بے رنگ فلموں میں محبت کی داستان چھپی ہوتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button