نگرنگرسے
پولیس نے شہر قائد میں غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا

کراچی(کھوج نیوز)پولیس نے شہر قائد میں غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی،رپورٹ کے مطابق پولیس نے شہر قائد میں غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی۔ پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 250 لیٹر سے زائد ڈیزل و پیٹرول سمیت دیگر متعلقہ اشیا برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزمان علاقے میں غیر قانونی طور پر پیٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق فرارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔