انٹرنیشنل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای محافظ علی شیخانی زندہ ہیں،تصدیق بھی ہو گئی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر علی شمخانی زندہ ہیں اور اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای محافظ علی شیخانی زندہ ہیں،تصدیق بھی ہو گئی،رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر علی شمخانی زندہ ہیں اور اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کو جاری ہونے والے ایک پیغام میں علی شمخانی نے کہا ہے کہ میں زندہ ہوں اور ایران پر اپنی جان قربان کرنے کیلیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ 13 جون کو ان کی رہائشگاہ پر اسرائیلی حملے میں علی سمخانی شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں تہران کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعدازاں اسی روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ علی شمخانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ علی شمخانی اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔اپنے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button