انٹرنیشنل

ایران،اسرائیل کشیدگی 8ویں روز میں داخل،ایران نے اسرائیل پر 25 میزائل داغ دیے، حیفا، بیرشیبا اور یروشلم میں زوردار دھماکے

ایران آپریشن ٹرو پرومس 3 کے تحت جوابی کارروائی میں اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے

تہران(ویب ڈیسک)ایران،اسرائیل کشیدگی 8ویں روز میں داخل،ایران نے اسرائیل پر 25 میزائل داغ دیے، حیفا، بیرشیبا اور یروشلم میں زوردار دھماکے ,ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 8ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ ہورہا ہے، ایک طرف اسرائیل ایران پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ایران آپریشن ٹرو پرومس 3 کے تحت جوابی کارروائی میں اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملے کردیے ہیں، تازہ ترین حملوں میں اسرائیلی شہر حیفا، بیرشیبا اور یروشلم نشانہ بن گئے جہاں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ تل ابیب پر داغے گئے میزائلوں کو اسرائیلی افواج نے فضا میں تباہ کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل تازہ ترین حملوں میں 25 میزائل داغ دیے۔ حیفا میں میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اس کی افواج مغربی اور وسطی ایران میں موجود فوجی تنصیبات پر حملے کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button