نگرنگرسے

چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا

موضع سردارآباد میں کئی بچوں کوبدفعلی کا نشانہ بناکرانکی ویڈیوز بنائی گئیں۔ چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے کئی متاثرین کی ویڈیوز سامنے آگئیں

مظفرگڑھ(کھوج نیوز) چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق موضع سردارآباد میں کئی بچوں کوبدفعلی کا نشانہ بناکرانکی ویڈیوز بنائی گئیں۔ چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے کئی متاثرین کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔پولیس کے مطابق ایک متاثرہ لڑکے کے پولیس سے رابطہ کرنے پر معاملہ منظرعام پر آیا، متاثرہ لڑکے نے کافی ساری نازیبا ویڈیوز بھی پولیس کے حوالے کیں۔

متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزم نازیبا ویڈیوز بناکر متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کرتا رہا، کچھ بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ قانونی کارروائی کیلیے متاثرین سے رابطے کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل دائرہ دین پناہ میں بھی چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی گینگ پکڑا گیا تھا، دائرہ دین پناہ میں ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر ڈارک ویب پر بیچتے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button