پاکستان

شہبازشریف تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت سے چلاتے ہیں،وزیردفاع خواجہ آصف کا اعتراف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک می ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)شہبازشریف تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت سے چلاتے ہیں،وزیردفاع خواجہ آصف کا اعتراف ,رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک می ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، یہ ماڈل 90 کی دہائی میں اپناتے تو پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی کھینچا تانی نے ہمارے ملک میں جمہوری ترقی کو پیچھے دکھیل دیا، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی آئینی انتظام نہیں، یہ حالات کے مطابق تشکیل دیا گیا سسٹم ہے، ہم نے باہمی مشاورت سے اختیارات کو تقسیم کیا ہوا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف اپنے فیصلے آزادی کے ساتھ کر رہے ہیں، شہباز شریف تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت سے چلاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button