پاکستان

پاکستان کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کی نوبل انعام کے لئے نامزدگی ،(ن)لیگی رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کی نوبل انعام کے لئے نامزدگی ،(ن)لیگی رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کے بعد مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختلف پیغامات میں سعد رفیق نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے، اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ غزہ اور ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں-ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ہے، امریکا کی گود میں بیٹھ کر یہ خنجر ہمیں بار بار گھونپا جارہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صہیونیت کا آلہ کار بنے رہنے تک امریکا ، مغرب اور عالم اسلام کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی اور مغربی پالیسی میکرز اچھی طرح جان لیں کہ اگر انھوں نے اپنی روش نہ بدلی تو چاہیے مزید کچھ وقت اور لگ جائے، چین اور روس کا مشترکہ بلاک، متبادل آپشن کے طور پر موجود پے۔ انہوں نے اپنی اور پوسٹ میں لکھا کہ پہلوی خاندان کی باقیات کو ایران پر مسلط کرنے کاامریکی صیہونی منصوبہ بری طرح ناکام ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button