سوشل ایشوز

ایران اسرائیل جنگ،حکومت پاکستان نے پیٹرول کی دستیابی کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی؟تسلی بخش خبر آگئی

۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)ایران اسرائیل جنگ،حکومت پاکستان نے پیٹرول کی دستیابی کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی؟تسلی بخش خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تنازع کے دوران حکومت نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے آئل کمپنیوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کم از کم 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔اس کے علاوہ پی ایس او نے 6 جولائی کو پاکستان پہنچنے والے سمندری جہاز کو 26 جون کو ملک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ جہاز 7 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر پاکستان پہنچ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید پیٹرول بھی منگوایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button