پاکستان

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے،پاکستانی معیشت کس حد تک متاثر ہو گی؟چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہو گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے،پاکستانی معیشت کس حد تک متاثر ہو گی؟چونکا دینے والی رپورٹ آگئی،رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہو گی۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال میں پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔امریکی ادارے بلوم برگ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت 11 فیصد بڑھ چکی ہے۔اب امریکی حملے کے بعد خدشہ ہے کہ پیر کو جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو گا تو تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔انرجی ایکسپرٹ سال کیوونِک کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button