پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی

لاہور(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔