مشرق وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورت حال،چین ،پاکستان اور روس نے سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کردی
قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے

جینوا(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورت حال،چین ،پاکستان اور روس نے سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کردی،رپورٹس کے مطابق پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطی میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات اور مکالمے کے ذریعے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کریں اور سلامتی کونسل کے دیگر اراکین سے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق، قرارداد میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے، اور چین نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کا مثر اور غیرجانبدار کردار ناگزیر ہے۔