شوبز

اداکارہ ثنا نواز طویل عرصہ کی گوشہ نشینی کے بعد شوبز میں واپسی کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ جواب مل گیا

ثنا نواز کی شادی فخر کے ساتھ کئی سال قائم رہی، مگر آخرکار وہ علیحدگی پر ختم ہوئی، دونوں کے دو بیٹے ہیں اور اداکارہ نے اعتراف کیا کہ یہ وقت بہت کٹھن رہا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنا نواز طویل عرصہ کی گوشہ نشینی کے بعد شوبز میں واپسی کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟سوال کا جواب مل گیا،رپورٹ کے مطابق فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثنا نواز جنہوں نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، حالیہ دنوں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے نئے موڑ پر کھڑی ہیں۔ ایک طویل اور مشکل ازدواجی زندگی کے بعد اب وہ زندگی کو نئے انداز سے دیکھ رہی ہیں اور شوبز میں واپسی کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔

ثنا نواز کی شادی فخر کے ساتھ کئی سال قائم رہی، مگر آخرکار وہ علیحدگی پر ختم ہوئی، دونوں کے دو بیٹے ہیں اور اداکارہ نے اعتراف کیا کہ یہ وقت بہت کٹھن رہا، اب وہ برطانیہ منتقل ہو چکی ہیں۔حال ہی میں ایک پاکستانی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں، بس ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کچھ وقفہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے کچھ پروجیکٹس کی آفرز آ رہی ہیں اور میں اس وقت اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں، ان شا اللہ جلد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوگی۔تقریب کے دوران ایک بھارتی مداح سے بات کرتے ہوئے ثنا نواز نے خوبصورت انداز میں کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فن دلوں میں رہتا ہے اور لوگ اسے کہیں سے بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button