پاکستان
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا وں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا وں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے۔شمس آباد میں 54، سیدپور میں 52، بوکرہ میں 64 اور پیرودھائی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری کے ساتھ موجود ہے۔