پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست،سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اپنی ٹیم پر برس پڑے
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے، بھارت کی 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کو اعتماد تھا، بھارتی ٹیم نے موقع مس کیا، اضافی رنز نے بہت فرق ڈالا

لیڈز(سپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست،سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اپنی ٹیم پر برس پڑے،،سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے، بھارت کی 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کو اعتماد تھا، بھارتی ٹیم نے موقع مس کیا، اضافی رنز نے بہت فرق ڈالا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے صرف کیچز ہی نہیں آٹ فیلڈنگ بھی بہت معمولی درجے کی تھی، فیلڈنگ ٹیسٹ کلاس کی نہیں تھی۔سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے، بھارت کی 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کو اعتماد تھا، بھارتی ٹیم نے موقع مس کیا، اضافی رنز نے بہت فرق ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے صرف کیچز ہی نہیں آٹ فیلڈنگ بھی بہت معمولی درجے کی تھی، فیلڈنگ ٹیسٹ کلاس کی نہیں تھی۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے پِچ بہت اچھی تھی بولرز کو تنقید کا نشانہ بنانا مشکل ہے، یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا امید ہے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہوگا، اگلے ٹیسٹ میں 8 روز ہیں، اگلے 2 روز آف کریں پھر سنجیدگی سے پریکٹس کریں آپشنل پریکٹس کو سائیڈ پر کر دیں۔سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ آپ یہاں بھارت کے لیے کھیلنے آئے ہیں آپ اس طرح پریکٹس کریں کہ اپنا بہترین دیں گے۔واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔