انٹرنیشنل

کرپشن کے سنگین الزامات،امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے نیتن یاہو کو پیر کے روز عدالت میں طلب کیا گیا ہے، نیتن یاہو مئی2020 سے جاری طویل مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی ریاست حال ہی میں تاریخ کے ایک عظیم ترین لمحے سے گزری ہے

تل ابیب(ویب ڈیسک)کرپشن کے سنگین الزامات،امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کرپشن کے سنگین الزامات میں پیر کو پیشی ہوگی۔ تاہم اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے دفاع میں سامنے آگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حاضر اسرائیلی وزیر اعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ یہ سن کر حیران ہو گیا ہوں کہ اسرائیلی وزیراعظم پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے نیتن یاہو کو پیر کے روز عدالت میں طلب کیا گیا ہے، نیتن یاہو مئی2020 سے جاری طویل مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی ریاست حال ہی میں تاریخ کے ایک عظیم ترین لمحے سے گزری ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور میں ایران جیسے دشمن سے لڑنے کے مشکل ترین لمحے سے گزرے۔ نیتن یاہو کے ٹرائل کا عمل فوری منسوخ کیا جائے، انہیں معافی دی جائے۔نیتن یاہو پر متعدد غیرمنصفانہ الزامات لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جائے، ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی جنہوں نے اتنا کچھ کیا، میرے لیے ناقابل تصور ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو سے بہتر کوئی نہیں جس نے امریکی صدر کے ساتھ مل کر اتنا کچھ کیا، انصاف کی اس بگڑی ہوئی صورت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا، اب نیتن یاہو کو بچانے جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button