شوبز

دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کو خیر باد کیوں کہا؟

میری کوئی خواہش نہیں میں بالی وڈ میں کام کروں اور بہت بڑا اداکار بن جاؤں، میں میوزک کو بہت پیار کرتا ہوں اور بغیر کسی کی مرضی کے میں میوزک کر سکتا ہوں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کو خیر باد کیوں کہا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد سب کے سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ میری کوئی خواہش نہیں میں بالی وڈ میں کام کروں اور بہت بڑا اداکار بن جاؤں، میں میوزک کو بہت پیار کرتا ہوں اور بغیر کسی کی مرضی کے میں میوزک کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جو بھی آرٹسٹ ہیں وہ گانا خود بناتے ہیں اور یہ بہت بڑی آزادی ہے کوئی بندہ ہمیں روک نہیں سکتا، میوزک بنانے سے مجھے کوئی روک نہیں سکتا، جب تک میرا دل چاہے گا میں میوزک بناں گا اور بالی وڈ میں مجھے کام ملے یا نہ ملے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دلجیت کا کہنا تھا کہ میں کسی سپر اسٹار کے کہنے سے کہ اس کا کام چلے گا اس کا کام نہیں چلے گا، اس کو گانا ملے گا یہ نہیں ملے گا، یہ سب چیزیں ہم پر نہیں چلتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button