نگرنگرسے

ایک ہی خاندان کے 18افراد ڈوب کر جاں بحق

متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا 'بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ کر جاں بحق ہو گئے

سوات (کھوج نیوز) سوات سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہا ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 8 کی لاشیں مل گئی، اس کے علاوہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button