انٹرنیشنل

اسرائیلی حملے،گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 81فلسطینی شہید ،400سے زائد زخمی

قطر، امریکہ اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے

دوحہ(ویب ڈیسک)اسرائیلی حملے،گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 81فلسطینی شہید ،400سے زائد زخمی،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 81 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قطر، امریکہ اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق دوحہ، قاہرہ اور واشنگٹن غزہ میں ثالثی عمل کے اہم فریق ہیں اور اب اس موقع کو ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے تک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ادھر غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے ایک سٹیڈیم کے قریب اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق یہ اسٹیڈیم بے گھر افراد کے خیمہ بستی میں تبدیل ہو چکا تھا۔
اس کے علاوہ المواسی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ اور خیمے پر بمباری کے نتیجے میں مزید 14 افراد شہید ہوئے جبکہ جافا اسکول کے قریب ایک فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 8 فلسطینی جان سے گئے۔شہری، خوراک اور تحفظ کے لیے بے یار و مددگار ہیں۔ لوگ موت کی شاہراہ پر شیلنگ، اسنائپرز اور ڈرون حملوں کے سائے میں محفوظ مقام کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button