سوشل ایشوز
گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟
مائع پیٹرول گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ' فی کلو ایل پی جی7 روپے 43 پیسے سستی بھی کر دی گئی، اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) مائع پیٹرول گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں جب کہ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی7 روپے 43 پیسے سستی ہوگئی ہے جبکہ 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2750 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مائع پیٹرول گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کیا گیا ہے۔