نگرنگرسے

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی

امریکی لڑکی مینڈی کیساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی

دیر (کھوج نیوز) پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی ریاست شکاگوکی خاتون پاکستان پہنچ گئی ہے، لڑکے اور لڑکی کا 2سال قبل فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کے لیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے۔ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔ ساجد زیب کے مطابق اتوار کو مینڈی کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر گلدستے کے ساتھ استقبال کیا۔ اسلام آباد سے آبائی گاوں عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے، یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے، اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق کل نکاح کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button