شوبز

فنکاروں پر پابندی، ماہرہ خان کے بیان نے ہلچل مچا دی

ہم فنکار ہی لوگوں کو جوڑتے ہیں اس لیے ہم پر سب سے پہلے پابندی لگائی جاتی ہے' میں ایک اداکار ہوں، اگر فلمیں بند ہوجائیں گی تو میں ڈرامہ کر لوں گی یا تھیٹر کر لوں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے بیان نے شوبز انڈسٹری سمیت ہر طرف ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہم فنکار ہی لوگوں کو جوڑتے ہیں اس لیے ہم پر سب سے پہلے پابندی لگائی جاتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی جنگ شروع ہوجائے یا پھر سیاسی صورتحال خراب ہوجائے تو سب سے پہلا حملہ ہم آرٹسٹوں پر ہی کیوں کیا جاتا ہے، یہ سوچنے والی بات ہے کیونکہ آرٹسٹ اور آرٹ ہی وہ چیز ہے جو لوگوں کو جوڑتا ہے، اس لیے سب سے پہلے آرٹسٹ پر ہی پابندی لگائی جاتی ہے۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں ایک اداکار ہوں، اگر فلمیں بند ہوجائیں گی تو میں ڈرامہ کر لوں گی یا تھیٹر کر لوں گی، اس میں میرا نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی مداحوں سے محبت کرتی ہوں، مداح تو مداح ہوتے ہیں، عوام کا ایک طرح سے سیاست سے تعلق ہوجاتا ہے لیکن یہ سیاسی معاملات ہوتے ہیں جو پابندیاں لگاتے ہیں جس پر میں یقین نہیں رکھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button